تجاوزات خاتمے کیلئے قائم کیمپ کی ٹیموں کی جانب سے پٹرولنگ کا سلسلہ جاری ‘ بڑی تعداد میں سامان قبضے میں لے لیا

تجاوزات خاتمے کیلئے قائم کیمپ کی ٹیموں کی جانب سے پٹرولنگ کا سلسلہ جاری ‘ ...

ملتان (خبرنگار ) ڈی سی او ملتان کے حکم پر شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے قائم کیے جانیوالے کیمپ کی ٹیموں(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی طرف سے پٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی تمام ٹیموں نے اپنی اپنی حدود میں پٹرولنگ کے دوران بڑی تعداد میں سامان قبضے میں لے لیا ۔ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کی طرف سے حسین آگاہی ‘ اورنگزیب روڈ ‘ پرانا شجاعباد روڈ ‘ گلگشت اور گلشن مارکیٹ کے علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور ان کیمپوں میں ٹاؤنز ‘ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کیساتھ مشینری بھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام کیمپوں کی ٹیموں نے گزشتہ روز اپنی اپنی حدود میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک پٹرولنگ کی اور جن مقامات پر تجاوزات قائم تھیں یا ریڑھیاں موجود تھیں سامان قبضے میں لے لیا گیا ۔

تجاوزات کیمپ

مزید : ملتان صفحہ آخر