الیکشن کمیشن ملتان نے ہنگامی بنیادوں پر نئے بیلٹ پیپرز چھپوانے کیلئے ہدایات جاری کردیں

الیکشن کمیشن ملتان نے ہنگامی بنیادوں پر نئے بیلٹ پیپرز چھپوانے کیلئے ہدایات ...

ملتان ( خبر نگار ) چیئرمین ضلع کونسل ملتان کے صدر دیوان غلام عباس بخاری اور پینل کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت ملنے (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

کے بعد الیکشن کمیشن ملتان نے ہنگامی بنیادوں پر نئے بیلٹ پیپرز چھپوانے کیلئے ہدایات جاری کردیں ‘ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین ضلع کونسل کے امیدوار دیوان غلام عباس بخاری کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد الیکشن کمیشن ملتان کے حکام نے فوری طور پر لاہور رابطہ کیا اور الیکشن کمیشن لاہور حکام کو نئے بیلٹ پیپرز چھاپنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ سیشن جج کی طرف سے دیوان غلام عباس کے کاغذات مسترد کر دئیے جانے کے بعد ریٹرننگ آفیسر سعدیہ میر نے صرف 2 پارٹیوں کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر چھپوانے کیلئے سفارشات بھجوائی تھیں ۔

بیلٹ پیپرز

مزید : ملتان صفحہ آخر