دیوان عباس کے حق میں فیصلہ ہونے پر متوالوں کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم

دیوان عباس کے حق میں فیصلہ ہونے پر متوالوں کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم

ملتان(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی طرف سے دیوان غلام عباس بخاری کو چیئرمین ضلع کونسل ملتان کے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ دیوان غلام عباس بخاری سمیت وائس چیئرمین کیلئے نامزد پینل (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کے4امیدواروں کی بھی جان میں جان آگئی ہائیکورٹ کے باہر پارٹی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کی طرف سے ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کے چیئرمین کیلئے نامزدکیے جانے والے متفقہ امیدوار دیوان غلام عباس بخاری کے کاغذات مسترد کے جانے کے بعد تمام ضلعی پارٹی خصوصاً دیوان خاندان اور وائس چیئرمین کیلئے نامزد پینل کے چاروں امیدواروں میں شدید مایوسی پھیل گئی تھی مگر گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ ملتان پنچ کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد پوری ضلعی پارٹی اور ہائیکورٹ میں موجود پارٹی رہنماؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دیوان غلام عباس اور وائس چیئرمینوں کیلئے امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے اس موقع پر موجود ایم این اے سید جاوید علیشاہ،سابق ایم این اے دیوان عاشق حسین بخاری،ضلعی صدر بلال بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز،سید مجاہد علی شاہ،سید واجد علی شاہ نے خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ دیوان غلام عباس بخاری کو ہار پہنائے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر