ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا جسٹس (ر) جاوید کاقبال کا مطالبہ درست ہے‘ میاں مقصود

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا جسٹس (ر) جاوید کاقبال کا مطالبہ ...

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاوید اقبال کے(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

بیان پر کہ’’لاپتہ افراد کمیشن سے کوئی ادارہ تعاون نہیں کرتااور ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ عام کی جائے‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس(ر)جاوید اقبال کا یہ مطالبہ درست ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو سامنے لایاجا ئے تاکہ قوم کو اصل حقائق کا علم ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ اب سنگین شکل اختیار کرچکا ہے۔جنرل(ر)پرویزمشرف کے دور سے اب تک ہزاروں بے گناہ افراد غائب ہوچکے ہیں اور ان کا ابھی تک سراغ نہیں لگایاجاسکا۔لاپتہ افراد کے پیارے ان کو تلاش کرتے پھر رہے ہیں اور کوئی حکومتی ادارہ اس حوالے سے تعاون نہیں کررہا،اب تو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے جانے والے کمیشن کے سربراہ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔وفاقی حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس اہم اور حساس معاملے کو حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے۔آئے روز چاروں صوبوں سے بغیر کسی ثبوت کے بے گناہ افراد کو اٹھالیا جاتاہے اور ان واقعات میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں بھی ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی فردنے قومی سلامتی کے منافی اقدام کیا ہے اور وہ واقعی قصور وار ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر