ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین ، وائس چیئرمین شپ کیلئے کل میدان لگے گا مسلم لیگ ، تحریک انصاف مد مقابل

ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین ، وائس چیئرمین شپ کیلئے کل میدان لگے گا مسلم لیگ ...

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) پنجاب بھر میں ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹیوں اور میئر کے انتخاب کے لئے الیکشن کل 22دسمبر کو (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

ہوگا،ضلع کونسل خانیوال میں چیئرمین وائس چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف آمنے سامنے ہوں گی،مسلم لیگ (ن) گروپ سے چیئرمین،وائس چیئرمین چوہدری ضیاء الرحمن،وائس چیئرمین تیمور خان ڈاہا کے امیدوا،جبکہ تحریک انصاف گروپ سے عبدالرحیم خان نیاز ی چیئرمین کیلئے امیدوار ہیں،جبکہ مسلم لیگ (ن) گروپ کو ضلع کونسل خانیوال میں 140کے قریب چیئرمینوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے،جبکہ تحریک انصاف کے پاس 16سے زائدچیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے،یوں ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین وائس چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن) کو واضع بھاری اکثریت حاصل ہونے سے (ن) لیگی امیدواروں کی کامیابی کے واضع امکانا ت ہیں،جبکہ مسلم لیگ (ن) گروپ کے ضلع کونسل خانیوال کیلئے چیئرمین وائس چیئرمین شپ کیلئے امیدواروں کو واضع اکثریت حاصل ہے۔

میدان

مزید : ملتان صفحہ آخر