باشعور عوام کے منتخب نمائندوں نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیدیا،احمد محمود

باشعور عوام کے منتخب نمائندوں نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیدیا،احمد محمود

صادق آباد،خان پور(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی کے منتخب چےئرمینوں کی ثابت قدمی جرات‘بہادری کی وجہ سے 22دسمبرکومخدوم علی محمود بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے منتخب چےئرمینوں نے مخالفین کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرائی ہے مگر پیپلزپارٹی اور (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

بھٹو خاندان کیساتھ وفاداری نبھائی ہے ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اپنی اکثریت کے خود ساختہ دعوے کر رہے ہیں مگر شکست ان کا مقدر بن چکی ہے مخالفین کی صفوں سے متعدد افراد نے رابطے کرکے ہمیں اپنی بھرپور حمایت کایقین دلایا ہے22دسمبر کو مخدوم علی محموداوران کاپینل100کے قریب ووٹ حاصل کر کے حیران کن رزلٹ دے گا مخالفین میں عوام کی خدمت کی اہلیت نہیں ہے وہ صرف جھوٹے وعدے اور دلفریب نعرے لگا کر ضلع کے عوام پر مسلط رہنا چاہتے ہیں مگر باشعور عوام کے منتخب نمائندوں نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے انشاء اﷲ اﷲ تعالی سے ڈر کر اپنے چےئرمینوں کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ‘ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز جمالدین والی میں ضلعی چےئرمین کے امیدوار مخدوم سید علی محمود کی طرف سے ضلع بھر کے منتخب چےئرمینوں ‘اراکین پارلیمنٹ ‘ٹکٹ ہولڈرز ‘عہدیداران پیپلزپارٹی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مخدوم شہاب الدین ‘سابق ڈویژنل کوارڈی نیٹر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ‘ سابق ضلعی صدر جاوید اکبر ڈھلوں‘ صوبائی رہنما سردار ممتاز خان چانگ‘ ایم این اے مخدوم مصطفی محمود‘ایم پی اے مخدوم مرتضیٰ محمود‘ مخدوم عثمان محمود‘ ایم پی اے قاضی احمد سعید‘ رئیس محمد دین ورند‘میاں محمد اسلم‘ رانا طارق محمود خاں‘ سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ میاں محمد شفیع ‘ محمد آصف خاں‘امیدواران وائس چےئرمین ضلع کونسل چوہدری وقار سندھو‘ نعمان گورگیج ‘ میاں عبدالستار ‘ عبدالستار خان چانگ‘ سردارشبیر احمد دشتی ‘ سردار احمد علی بھٹو‘ میاں ظفر ہاشمی ‘میاں حسن انور شیخ ‘ خلیل الرحمن ترہیلی‘ الف دین عباسی‘رانا ندیم افضل‘ رانا محمد فارق‘سردار سعید احمد خان دھکڑ ‘ظفر عباسی‘ مسعود صادق‘ مختار احمد جام‘ حافظ فیض الرحمن بھیٹ‘ جام کبیر انڑ‘سمیت چےئرمینوں‘ وائس چےئرمینوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔دریں اثناء مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے اکثریت حاصل کرے گی،وہ گزشتہ روز سابق ایم پی اے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ضلع کونسل رحیم یار خان کے ممبران کے اعزا ز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل گڑھی اختیار خان جام خلیل بھی موجود تھے۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر