ایکسائزآفس میں ناکارہ میٹل ڈیٹیکٹرسے تلاشی،سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

ایکسائزآفس میں ناکارہ میٹل ڈیٹیکٹرسے تلاشی،سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

ملتان(وقائع نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی غفلت کے باعث سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ۔ سکیورٹی کے نام پر شہریوں کو ماموں بنایا جانے لگا۔عرصہ دراز سے ناکارہ میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے شہریوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

نے ملک میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو اپنے اداروں کے استطاعت کے حوالے سے سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔مگر ملتان کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں سکیورٹی کے نام پر شہریوں کو ماموں بنانے کا کام جاری ہے۔مذکورہ دفتر کی مرکزی گیٹ پر ایکسائز پولیس کے نوجوان کے پاس عرصہ دراز سے ناکارہ میٹل ڈیٹکٹر ہے۔جس سے وہ شہریوں کو چیکنگ کررہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز دفتر میں روزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسائز دفتر میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری آتے ہیں۔سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر سکیورٹی خدشات بڑھنے لگ رہے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ایکسائز حکام سے محکمہ ایکسائز آفس میں سکیورٹی کے نظام میں بہتر لانے اور خاص کر میٹل ڈیٹکٹر نیا لیکر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ایکسائز انتظامیہ کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث مسائل سے دوچار ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر