گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غیرنمونہ نمبر پلیٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غیرنمونہ نمبر پلیٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ملتان(وقائع نگار)حکومتی احکامات کی روشنی میں ملتان سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی غیرنمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا جبکہ ای ٹی او ملتان نے غیرنمونہ نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز اپنے ہی دفتر سے شروع کیا ہے۔اس سلسلے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میں معلوم ہوا ہیے کہ صوبائی حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ کو ہدایت جاری کی تھی کہ ہر ہفتہ میں محکمہ ایکسائز ڈویژنل سطح پر1000اور ضلعی سطح پر500کی غیرنمونہ نمبر پلیٹوں کو گاڑیوں سے اتار لی ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روز کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے ملتان ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر یوسف ورک نے غیرنمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف اپنے ہی دفتر سے کارروائی شروع کردی اور100سے زائد اہلکاروں کی گاڑیوں سے غیرنمونہ نمبر پلیٹیں اتار دی گئیں اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں لگانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر