تبادلہ کے معاملے پر جھگڑے کے بعد لا ء آفیسر نے ساتھی کی کار کو نقصان پہنچا دیا‘ ڈیڑھ لاکھ نقدی کاغذات بھی غائب کرنیکا الزام ‘ مقدمہ د رج

تبادلہ کے معاملے پر جھگڑے کے بعد لا ء آفیسر نے ساتھی کی کار کو نقصان پہنچا ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) تبادلہ ہونے پر جھگڑے کے بعد لاء آفیسر نے ساتھی کی کارکو نقصان پہنچادیاجبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )1صفحہ12پر )چلنے پر مذکورہ لاء آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر دفتر ملتان کے زرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ارشدنعیم اقبال کو مختلف الزامات پر ملتان سے جلالپورپیروالہ تبدیل کردیاگیاجس پر وہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرملتان جام صلاح الدین کے دفتر آگئے اورتبادلہ کے معاملہ پر تلخ کلامی ہوگئی اس دوران اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر رانامحمد جاوید نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی توان سے بھی جھگڑاہوگیا بعد ازاں ضلع کچہری احاطہ میں کھڑی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر رانامحمد جاوید کی نئے ماڈل کی گاڑی پر نوک دارآلہ سے خراشیں لگی ہونے کے ساتھ گاڑی سے ڈیڈھ لاکھ روپے اورکاغذات غائب پائے گئے جس کا الزام ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ارشدنعیم اقبال پر عائد کیاگیا اوربعد ازاں پنچائیتی طورپر فیصلے میں ڈی سی اودفتر کے عقب میں لگے خفیہ کیمروں کی ریکارڈ نگ میں الزام ثابت ہونے پر تھانہ چہلیک میں رانامحمد جاوید نے ارشد نعیم اقبال کے خلاف مقدمہ نمبر691/16 درج کرادیا ہے جس میں گاڑی کو نقصان پہنچانے اورچوری کی دفعات کاانداراج کیا گیا ہے۔ تاہم زرائع کے مطابق ارشدنعیم اقبال تبادلے کے بعد سے بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں اور ان کے خلاف تنخواہ قرقی کی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر