چیئرمین تعلیمی بورڈ کا یوٹرن‘ خطرناک عمارت قرار دینے کے باوجود سی ٹی ایم سکول کا میٹرک امتحانی سنٹر بحال کرنیکا اعلان

چیئرمین تعلیمی بورڈ کا یوٹرن‘ خطرناک عمارت قرار دینے کے باوجود سی ٹی ایم ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ریاض ہاشمی نے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

یوٹرن لے لیا‘ خطرناک عمارت قرا ر دے کر ناموزو ں قرار دیا گیا گورنمنٹ سی ٹی ایم ہائی سکول میں میٹرک کا امتحانی سنٹر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ‘ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ سی ٹی ایم ہائی سکول اسماعیل آباد میں امسال میٹرک کا امتحانی سنٹر کینسل کر دیا گیا تھاکیونکہ اس کی وجہ حکام نے یہ قرار دی تھی کہ عمارت کی حالت مخدوش ہے جس کے باعث طلبہ و سٹاف کی زندگی کو خطرہ ہے ‘ اس پر تعلیمی حلقوں نے حیرانگی ظاہر کی کہ جس سکول کی عمارت کو خطرناک قرار دے کر میٹرک کے امتحانی سنٹر کے لئے ناموزوں قرار دیا گیا ‘ اسے بند کیوں نہیں کیا گیا مگرگزشتہ روز یو ٹرن لیتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ریاض احمدہاشمی نے خطرناک عمارت قرار دینے کے باوجود مذکورہ سکول میں دوبارہ میٹرک کا امتحانی سنٹر قائم کرنے کا اعلا ن کر دیا ہے ۔

یوٹرن

مزید : ملتان صفحہ آخر