محکمہ صحت ملتان کو حاملہ خواتین کیلئے 6 ایمبولینس فراہم

محکمہ صحت ملتان کو حاملہ خواتین کیلئے 6 ایمبولینس فراہم

ملتان ( وقائع نگار ) حکومت پنجاب نے حاملہ خواتین کیلئے رورل ایمبولینس سروس کے تحت محکمہ صحت ملتان کو 6 ایمبولینس فراہم کر دی ہیں‘ ضلع میں اس وقت 18 بنیادی مراکز صحت ہفتہ میں(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

7 یوم 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں ‘ جنہیں 24 کا درجہ حاصل ہے ۔ ایمبولینس کے ڈرائیورز کی بھرتی شروع کردی گئی ہے ۔ جبکہ ڈرائیورز کی بھرتی تک نیشنل پروگرام برائے فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈرائیورز سے ڈیوٹی لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ بنیادی مراکز صحت سے یہ ایمبولینس حاملہ خواتین کو متعلقہ ہسپتال تک چھوڑ کر آئیگی ۔ اس کے بعد بھی اگر خاتون کو کسی ٹیچنگ ہسپتال ریفر کرنے کی نوبت آئی تو وہاں سے متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمبولینس میں حاملہ خواتین ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا ‘ جبکہ ایمبولینس مراکز میں 24 گھنٹے موجود رہے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر