آر پی او ملتان کو سابق ایس ایچ او کینٹ کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم جاری

آر پی او ملتان کو سابق ایس ایچ او کینٹ کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکا ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکور ٹ ملتان بینچ نے آرپی اوملتان کو سابق ایس ایچ اوکینٹ کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں سابق ایس ایچ اوکینٹ راؤسلیم نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے خلاف ایک خاتون فرحت بی بی نے بلاوجہ تنگ کرنے کے غلط الزامات عائد کئے جس پر ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر نے انکوائری کرنے کے بعد درخواست گذارکو 14 دسمبر کو ملازمت سے ہی برخاست کردیا ہے جبکہ یہ مذکورہ آفیسرکا اختیارہی نہیں تھا اس لئے مذکورہ حکم منسوخ کرکے درخواست گذارکو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر