چوری ‘ ڈکیتی کی 22 وارداتیں‘ شہری لاکھوں کے سامان ‘ نقدی سے محروم

چوری ‘ ڈکیتی کی 22 وارداتیں‘ شہری لاکھوں کے سامان ‘ نقدی سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر ) ڈکیتی اور چوری کی 22 مختلف وار داتوں میں شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔ نیو ملتان (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کے علاقہ میں 3 ڈاکوؤں نے وقاص سے 31 ہزار روپے کی نقدی اور2 موبائل فون چھین کر فرار تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں محمد حسین کربانہ سٹور دکان میں3 ڈاکو داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر 75 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار صدر شجاع آباد کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے اعجاز موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار الپہ پولیس کے علاقہ میں3. ڈاکوؤں نے خدا بخش سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے مظفر آباد کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے طاہر سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار دہلی گیٹ پولیس علاقہ میں خضر عباس کے گھر سے نامعلوم ملزمان 118000 روپے نابنیا کا گھریلو سامان چوری کر کے لے گئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقہ میں 30 ہزار روپے کا موبائل فون چوری ہو گیاپاک گیٹ پولیس کے علاقہ میں کامران کا 1 لاکھ روپے مالیت کی نقدی چوری کر کے لے گئے بی زیڈ پولیس کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے ظفر کی دوکان سے 2 لاکھ 30 ہزا روپے چوری کر کے لے گئے بی زیڈ کے علاقہ میں غلام یٰسین کے گھر سے نامعلوم چور نے 35 ہزار روپے نابینا کا گھر یلو سامان چوری کر لیا الپہ پولیس کے علاقہ میں کلیم کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 28 ہزار روپے کا گھریلو سامان چوری کر لیا دریں اثناء شہر کے مختلف مقامات سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر