پرویز خٹک سے شانگلہ کی معروف شخصیت عبدالرؤف کروڑہ کی ملاقات

پرویز خٹک سے شانگلہ کی معروف شخصیت عبدالرؤف کروڑہ کی ملاقات

الپوری (ڈسٹرکٹ رپو رٹر)شانگلہ کے معروف سماجی رہنماء عبدالرؤف آف کروڑہ کا وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی ،ملاقات میں عبدالرؤف نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے کے مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،عبدالرؤف نے وزیراعلیٰ سے شانگلہ کی پسماندگی خصوصاً سیلاب کے متاثرین کو بحالی میں مدد کریں۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے معروف سماجی رہنماء نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا سے شانگلہ کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے ملاقات کی، عبدالروف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انہیں شانگلہ میں سیلاب سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کی تعمیرمیں صوبائی حکومت بھر پور تعاون کرے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول