عوام کو ہر شعبہ میں 3سال بعد واضح تبدیلی نظر آہی ہے ، شہرام ترکئی

عوام کو ہر شعبہ میں 3سال بعد واضح تبدیلی نظر آہی ہے ، شہرام ترکئی

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لیا تھا اور تین سال بعد آج لوگوں کو زندگی کے ہر شعبے میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے، صحت ، تعلیم اور پولیس سمیت تمام شعبوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں عوام مزید تبدیلیاں محسوس کریں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کے روز صوابی کے یونین کونسل سرد چینا میں مُستحق لوگوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب تمام سرکاری کام رشوت اور سفارش پر ہوتے تھے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک ایسے شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جس میں تمام کام میرٹ پر ہورہے ہیں اور حقدار کو اُس کا حق مل رہا ہے ،صحت انصاف کارڈ کی شفاف تقسیم اس کا واضح ثبوت ہے جو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صرف مستحق لوگوں کو دئیے جارہے ہیں۔صحت انصاف کارڈ کو موجودہ صوبائی حکومت کا ایک انقلابی اور غریب پرور منصوبہ قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے کی آدھی سے زاہد آبادی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات اُن کی دہلیز پر فراہم ہو نگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول