، آصف زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت3جنوری تک ملتوی

، آصف زرداری اثاثہ جات کیس کی سماعت3جنوری تک ملتوی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں بحث کیلئے سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق صدر کی طرف سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے اس موقع پر نیب کے پراسکیوٹر اور وکیل صفائی نے جزوی بحث کی جس کے بعد عدالت نے مزید بحث کیلئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر