پاکستان اورترکمانستان اخوت اوردوستی کیلازوال رشتوں میں بندھے ہیں ، ڈاکٹر احسان علی

پاکستان اورترکمانستان اخوت اوردوستی کیلازوال رشتوں میں بندھے ہیں ، ڈاکٹر ...

 مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر احسان علی نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان اخوت اور دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔عبدالولی خان یونیورسٹی نے مختصر وقت میں تیز رفتار ترقی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔وہ ترکمانستان کے صحافیوں کے چار رکنی وفد سے بات چیت کررہے تھے۔وفد کی قیادت سینئر صحافی امجد عزیز ملک کررہے تھے۔صحافیوں کے وفد نے شعبہ سپورٹس کے زیراہتمام رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا۔شعبہ کے چیرمین فاروق حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ کے طلباء طالبات نے متعدد قومی مقابلوں میں اعزازات حاصل کئے ہیں۔وفد نے شعبہ صحافت کا دورہ بھی کیا جہاں چیرمین شیراز پراچہ نے انکا خیرمقدم کیا اور انہیں شعبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وفد میں اینائے یکسمراد، مسٹر ارچیوالمیرات، مسٹر مائرات ڈریوہنازر اور مسٹر روزی گلدیو میکان شامل تھے۔وفد کے سربراہ مراد اعجاز نے یونیورسٹی کے ترقی کو سراہااور کہا کہ دونوں ملکوں کی تہذیب و تمدن اور ثقافت میں بہت مماثت ہے۔اس قسم کے دوروں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر