مردان پولیس کی رکانفٹروں کی بین الصوبائی گروہ کیخلاف کارروائی ، 9گاڑیاں ، 3موٹر سائیکلیں برآمد

مردان پولیس کی رکانفٹروں کی بین الصوبائی گروہ کیخلاف کارروائی ، 9گاڑیاں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ) پولیس نے بین الصوبائی کارلفٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سمیت مختلف شہروں سے چھینی گئی 19 گاڑیاں اور 03موٹرسائیکل برآمدکرلیں جبکہ ایک فروخت شدہ گاڑی کی رقم تین لاکھ ستر ہزار روپے بھی برآمدکرلی پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیاڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان او رڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل حیدرخان کے ہمراہ اپنے دفتر میں میڈیا کانفرنس کے دوران بتایاکہ گرفتار ملزمان ایک کاتعلق پنجاب ،چار کا تعلق خیبرایجنسی ،دوسوات اوردوملزمان کا تعلق مردان سے ہے ڈی پی او مردان نے بتایاکہ ملزمان کا بین الصوبائی گروہ گاڑیوں کو چوری کرکے بعدازاں پرزے کرتے اور سپیئر پارٹس کے طورپر مارکیٹ میں فروخت کرتے انہوں نے کہاکہ چوری شدہ گاڑیوں میں مختلف قسم کی گاڑیاں شامل ہیں اوران کے مالکان کو مطلع کردیاگیاہے قانونی کاروائی کے بعد مالکان کو تمام گاڑیاں واپس کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ کارفٹنگ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شیخ ملتون حید ر خان اور ڈی ایس پی سٹی شاہ ممتاز خان کی سربراہی میں سپیشل ٹیم مقرر کی گئی جس میں ایس ایچ او شیخ ملتون عاشق حسین، ایس ایچ او سٹی مقدم خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد خان شامل ہیں۔جن کو ملزمان کی گرفتاریوں اور چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ، جنہوں نے دن رات انتھک محنت کر کے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کر کے کار لفٹر گروہ کے ملزمان بنارس ولد طور خان سکنہ ورسک روڈ پشاور، شاکر محمد ولد گل رحمن سکنہ توت کلے بخشالی مردان ، شمس الرحمن ولد شیر رحمن سکنہ لنڈی کوتل، سبز علی ولد محبت خان سکنہ ڈاگئی یار حسین، یوسف شاہ ولد بہروز خان سکنہ مینگورہ ، محمد عاقل ولد حبیب گل سکنہ گجر گڑھی مردان کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مال مسروقہ سوزوکی وین نمبر 5183 پشاور جو کہ تھانہ سٹی کی حدود شمسی روڈ سے چوری ہوا تھا ، جبکہ انہی ملزمان سے مال مسروقہ گاڑیوں کے تین لاکھ ستر ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ اسی طرح تھانہ صدر کے حدود سے مدعی مقدمہ سجاد حسین ولد امداد حسین ساکن تحصیل عارف والا(پنجاب ) کی سرقہ شدہ شاہ زور گاڑی نمبر 6921LWLماڈل 2006 ان کے قبضے سے برآمد ہوئی یا د رہے کہ گرفتار کار لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات بھی متوقع ہیں جبکہ تھانہ صدر پولیس نے مدعی مقدمہ اسماعیل ساکن بوچے کلے مردان کی سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر MB496 بھی ملزم حمیم اللہ ولد رنڑا خان سکنہ رحیم گڑھی پشاور سے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان محمد عالم ولد فرہاد سکنہ بیڑوچ رستم اور غلام محمد ولد حضرت محمد سکنہ ساولڈھیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مدعی مقدمہ نصیر اللہ کا موٹر سائیکل ہنڈا ڈیلکس نمبری 5421LWMبرآمد کی گئی ، اسی طرح موٹر سائیکل چور ملزم جاوید ولد شبیر سکنہ آمان گڑھ کو بھی گرفتار کیا گیا اور اس کی نشاندہی پر تھانہ سٹی پولیس نے مدعی مقدمہ طارق ولد دوا خان سکنہ کاٹلنگ کا موٹر سائیکل ہنڈا 125ماڈل 2015 بھی برآمد کر لیا گیا۔جبکہ انٹی کارلفٹنگ سیل مردان کے انچارج جاوید اقبال خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ماہ رواں کے دوران مردان کے مختلف علاقوں سے 17چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمدہو کر ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ، جن پر ملک کے مختلف اضلاع میں چوری ہونے کے مقدمات درج ہیں۔