سجاد حسین قتل کیس ،نثارمورائی کی درخواست کی سماعت ملتوی

سجاد حسین قتل کیس ،نثارمورائی کی درخواست کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے اسٹیل مل کے سابق چیئرمین سجادحسین کے قتل کیس میں ملزم نثارمورائی کی بریت پر وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 24دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی کی مقامی عدالت میں سابق چیئرمین اسٹیل مل سجاد حسین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نامزد ملزم سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست پر ایڈووکیٹ خواجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خان محمد چاچڑ نے اپنے اعترافی بیان مین نثار مورائی کا نام لیا تھا پولیس کے پاس خان محمد چاچڑ کے بیان کے سوا اور کوئی ثبوت نہیں۔ خان محمد چاچڑ کو بری کر دیاگیا تھا جبکہ ذوالفقار مرزا اور آصف علی زرداری بھی بری ہو چکے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نثار مورائی کی بریت سے متعلق درخواست منظور کی جائے ۔عدالت میں رینجرز کی جانب سے مقدمہ اے ٹی سی منتقل کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی عدالت نے خواجہ نوید کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر