خالد شیخ جی ایم مارکیٹنگ الفا انشورنس سندھ اور بلوچستان تعینات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد خالد شیخ (سابق)زونل سربراہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان بلوچستان،کراچی ساؤ تھ،کراچی سینٹرل اور حیدر آباد کو بحیثیت جنر ل منیجر مارکیٹنگ الفا انشورنس سندھ اور بلوچستان تعینات کیا گیاہے۔الفا انشورنس(جنرل انشورنس)کمپنی لمیٹڈ اسٹیٹ لائف کا ذیلی ادارہ ہے جو پاکستان بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ بحیثیت جنر ل منیجر جناب خالد شیخ کو بلوچستان اور سندھ کے ہر بڑے شہر میں برانچز کھولنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔