چودھری نثارعلی کو بلاول بھٹو فوبیا ہوگیا ہے ،نثار احمد کھوڑو

چودھری نثارعلی کو بلاول بھٹو فوبیا ہوگیا ہے ،نثار احمد کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو بلاول بھٹو فوبیا ہوگیا ہے اور وہ بوکھلاھٹ کا شکار ہیں اگر پیپلز پارٹی کے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو نوازشریف گھر جانے کی تیاری کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی ن لیگ کو پانامہ معاملے پر بھاگنے نہیں دے گی اور پانامہ لیکس معاملے کو منطقی انجام تک پھنچایا جائے گا۔انھوں نے کہا کے چودھری نثار اپنی یاداشت کو درست کرلیں وہ جن مقدمات کی بات کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی پہلے ہی ان مقدمات سے بری ہو چکی ہے۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کے پرویز مشرف کے آتے ہی جب نوازشریف جیل گئے تھے تو چودھری نثار اس وقت جیل کیوں نہیں گئے، وہ الف لیلا کی کہانیاں سنا کر پانامہ معاملے کو چھپانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کے چودھری نثار دوسروں پر الزام تراشی کرنے سے پہلے یہ بتائیں کے وہ کس ادارے سے تنخواہ لیتے ہیں۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کے چودھری نثار کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں اوروہ کوئٹہ کمیشن پر مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔دریں اثناء نثار احمد کھوڑو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کے ضلعہ ساؤتھ اور ویسٹ کے پارٹی رھنماوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سابق صدر کی وطن واپسی پر بھرپور استقبال کرنے کے لئے تیاریان تیز کرنے کی ھدایات جاری کیں۔نثاراحمد کھوڑو نے پارٹی رھنماوں و کارکنان کو 23ڈسمبر کی دوپہر ایک بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے کی ھدایت کی اور کہا کے آصف علی زرداری کے استقبال کیلئے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں ان کی آمد کے موقعے پر پارکنگ سمیت سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر