جعفربرادرز کا ہنگری سفارت خانہ کا مشترکہ جشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر برادرز اور ہنگری کا سفارت خانہ دو اہم مواقع کا جشن پورے فخر و اعزاز کے ساتھ مل کر منارہے ہیں جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب عالی شان ہنگیرین نیشنل ٹریڈنگ ہاؤس کے افتتاح کے سلسلے میں منعقد ہوئے جو لگ بھگ پچاس ممالک میں موجود ہنگیرین انٹرپرائزز نیٹ ورک میں ایک نیا اضافہ ہے اور پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کررہا ہے۔ جعفر برادرز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی تقریب کا افتتاح ہنگری کے سفیر Istvan Szabo نے کیا۔ دوسری تقریب ہنگری سے تعلق رکھنیو الے پیانو نواز Misi Boros کی کرسمس پیانو پر سحر انگیز پرفارمنس تھی۔ جس کی میزبانی ہنگری کے سفیر Istvan Szabo اور ان کی اہلیہ اور سکندر لالانی نے مشترکہ طور پر کی۔