جے ایس اکیڈمی بہرے افراد کیلئے ڈکشنری متعارف کرادی

جے ایس اکیڈمی بہرے افراد کیلئے ڈکشنری متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) جے ایس اکیڈمی فار ’’ڈیف‘‘ نے پاکستان میں بہرے افراد کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی ڈکشنری ’’فرہنگ اشارتی اسلامی‘‘کے نام سے متعارف کرادی۔ یہ اسلامیات ڈکشنری ہے جس میں 600 سے زائد اسلامی الفاظ ہیں اور اس کو مرتب کرنے میں 3 سال کا عرصہ لگا ہے۔ اس ڈکشنری میں موجود الفاظ کو اس طرح مرتب کیا گیا ہے جس کی مدد سے کونگے بہرے افراد اشاروں کے ذریعہ ان الفاظ کا مطلب بیان کرسکیں گے۔ اشاروں کی زبان میں اس سے قبل اتنی جامع کتاب متعارف نہیں کروائی گئی ہے۔ اس کتاب کا تحقیقی کام جے ایس اکیڈمی کے باہر اساتذہ نے انجام دیا ہے جس کیلئے انہوں نے گونگے بہروں کے کراچی میں کام کرنے والے دیگر اسکولوں سے بھی مدد حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف پیٹرن جے ایس ڈیف اکیڈمی لیلیٰ ڈوسا نے خطاب کرتے ہوئے اس حوالے سے تعاون فراہم کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔