قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن پہلے ہی ملتوی کردیا گیا

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن پہلے ہی ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہنگامہ خیز قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن پہلے ہی ملتوی کردیا گیا ہے۔جیونیوز کے مطابق اپوزیشن نے آج بھی قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ جاری رکھا،اسدعمربات کرنے پر بضد رہے ،اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا،اسد عمر پاناما پیپرز پر بات کرنا چاہتے تھے اور اس پر بضد رہے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان چو ر چور کے نعرے لگاتے رہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ پر بہت بات ہوچکی ہے سانحہ کوئٹہ پر بات کی جائے،پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی اسد عمر نے ایک نہ سنی جس پر سپیکر نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے

مزید : ملتان صفحہ اول