محکمہ جیل خانہ جات کے 22 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی ترقی

محکمہ جیل خانہ جات کے 22 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی ترقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات کے 22 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے ڈپارٹمنٹ پروموشنل کمیٹی کی سفارش پر 22 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اشفاق کلوڑ، لیاقت علی پیرزادہ، امتیاز شیخ، محمد علی شیخ ،جاوید احمد، نادر علی، سکندر علی سولنگی، شہاب الدین، ارشاد احمد، ڈاکٹر شکیل احمد ،ذوالفقار علی، فہیم انور، مختیار حسین ، مظہر علی، محمد ایوب، محمد عیسی،لعل بخش، ولی اللہ، جمیل احمد، عبدالغفار، جان محمد اور عبدالخالق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔اس ضمن میں نوٹی فکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہے ۔ترقی پانے والے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو محکمہ جیل کے مختلف اضلاع کی جیلوں میں تعینات کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر