سکیورٹی اداروں کی کارروائی ،کے ایم سی کا سینئر ڈائریکٹر گرفتار

سکیورٹی اداروں کی کارروائی ،کے ایم سی کا سینئر ڈائریکٹر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے گرومندر پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق ذمہ دار اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہرقائد کے علاقے گرومندر کے قریب واقع اسلامیہ کالج کے پاس کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کے ایم سی کے سنیئر ڈائریکٹر جاوید رحیم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکا ہے۔جاوید رحیم بلدیہ عظمی کراچی میں سنیئر ڈائریکٹر فوڈ اینڈ کوالٹی کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر