یونین کونسلوں اور کمیٹیوں کے ماہ دسمبر کے او زیڈ ٹی فنڈز جاری

یونین کونسلوں اور کمیٹیوں کے ماہ دسمبر کے او زیڈ ٹی فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ کی یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کے ماہ دسمبر کے او زیڈ ٹی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں 80ملین سے زائد رقم کا اجراء کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کو ماہ دسمبر کے لیے 80ملین روپے سے زائد او زیڈ ٹی فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔حکومت نے یوسیز کا فنڈ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کردیا ہے ۔ان دولاکھ روپے میں یوسیز ملازمین کی تنخواہیں بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس قلیل فنڈ میں یوسیز مالی دشوراریوں کا شکار رہیں گی کیونکہ ہر یوسی میں 7سے 11ملازمین کام کررہے ہیں ۔جبکہ عام دفتری امور کی انجام دہی کے لیے یوسیز کو علیحدہ فنڈز فراہم نہیں کیے جارہے ہیں ۔دو لاکھ روپے کی رقم ملازمین کی تنخواہ اور دیگر دفتری امور میں ہی خرچ ہوجائے گی اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے یوسیز چیئرمینز خالی ہاتھ ہی رہیں گے ۔یوسیزچیئرمینز کو چھوٹے موٹے مسائل حل کرنے کے لیے ماہانہ 5لاکھ روپے درکار ہیں ۔اس ضمن میں یوسیز چیئرمینز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اتنی فنڈنگ کرے جس کے ذریعہ ہم عوام کے مسائل حل کرکے اپنی عزت بچالیں ۔