ٹانک میں بجلی کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ کی انتہاء

ٹانک میں بجلی کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ کی انتہاء

ٹانک(بیوروروپرٹ)واپڈا حکام نے ایوارڈ جیتنے کیلئے شہریوں پر شیڈول سے ہٹ کر خودساختہ بجلی لوڈشیڈینگ شروع کردی ہے ،20گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر انحصار کرنے کے بجائے مزید ظلم کے پہاڑ ڈھاکرٹانک شہر کی پوری رات بجلی منقظع رکھنا معمول بنادیا ہے واپڈا حکام اپناقبلہ درست کرلیں ورنہ بہت جلد بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرکے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کااعلان کردینگے ان خیالات اظہار ٹانک ویلفئیر سوسائیٹی کے صدر پیر سلیم شاہ گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہا کہ ٹانک کے منتخب نمائندوں نے وؤٹ لینے کے بعد ووٹروں کی جانب واپس مڑ کر دیکھنا گوارا نہیں کیااور آپنے اقتدار کی رنگینیوں میں گم ہوچکے ہیں ووٹروں کے تکا لیف اور مسائل کا انہیں ذرہ بھر بھی دکھ درد نہیں،پیسکو ٹانک کے حکام حکومت کے مروجہ شیڈول سے ہٹ کراپنی من مانی پر اتر ائے ہیں اپنی بہتر کارکردگی ظاہرکرنے کیلئے ماہ دسمبر میں اپنے لاسیسزدیگر اضلاع کے برعکس کم سطح پر لانے کیلئے لوڈ شیڈنگ کا بوجھ ڈالنے کیلئے پیسکو کے حکام بالاء کو ٹانک سے غلط ریکوری اور ریونیو کے فگر دیکر پی ٹی سی سے اپنی مرضی کالوڈ شیڈنگ شیڈول حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں پیر سلیم نے کہاکہ اگر پیسکو حکام نے یہ عوام دشمنی کی روش ترک نہ کی توتمام تر حالات کی ذمہ داری پیسکو حکام پر عائد ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر