سخاکوٹ ،ولی محمد کی خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت
سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) ولی محمد نے خاندان اور سرکردہ کارکنوں سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے رہائش گاہ واقع دوبندئی پر منعقدہ اجتماع میں کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ مہمان خصوصی تھے ۔اجتماع سے ضلعی کونسلر حاجی اکرم خان، نایب ناظم شوکت خان، فرید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جن آفراد نے شمولیت کا اعلان کیا ان میں ولی محمد، محمود جان ،علی زمان، مشتاق احمد، شاہ زمان ،عماد خان، محمد ایاز ،داؤد خان ،شوکت علی، وحید اللہ، رفیع اللہ، عبداللہ، سید محمود، فریدا للہ اور سید باچہ شامل ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد علی شاہ نے کہاکہ تبدیلی، پختون اور اسلام کے نعرے صرف سٹیج تک محدود ہیں۔ حقیقی خدمت صرف پی پی پی کا کام ہے ۔میں اپنے اپ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہوں۔ عوام پی ٹی آئی کے ایم این اے سے بھی اپنے کارکردگی کو دکھانے کا مطالبہ کریں۔ وہ مرکز میں اور میں صوبے میں اپوزیشن ممبر ہوں لیکن ترقیاتی کاموں میں ہم نے ہر شعبہ کو ترقی دی اوراپنے حلقے میں پانچ ڈگری کالجزقائم کئے جو صوبہ بھر میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخاب کے وقت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے ۔سیاست دراصل خدمت کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تمام سیاسی پارٹیوں کو آزمایا لیکن اب یہ حقیقت ان پر اشکارا ہوچکا ہے کہ عوام کی تراقی اورخدمت کا جذبہ صرف پی پی پی کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کی طرح ائندہ الیکشن میں پی پی پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔