ہری پور ،موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان سے طلائی زیورات چھین لئے

ہری پور ،موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان سے طلائی زیورات چھین لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور(نامہ نگار)ہری پورجی ٹی روڈ پر دونامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہریپور محلہ آصف آباد کے رہائشی جاوید ولد پیر محمد نے رپورٹ کرواتے ہوئے کہا کہ میں جی ٹی روڈ پر واقع عسکری بینک میں موجود اپنے لاکرز سے چودہ تولے سے زائد طلائی زیورات لیکر جو کہ بیگ میں تھے باہر نکلا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار طلائی زیورات کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل سواروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی جی ٹی روڈ پر واقع ایک بینک میں ایک شخص سے دو نوجوان رقم لیکر فرار ہوئے تھے جنھیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا ہری پور میں اس کے علاوہ بھی موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کی جانے والی چھوٹی موٹی وارداتوں کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں عوامی حلقوں نے ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائیڈر ز کی گشت میں اضافہ کیاجائے