کرپٹ پولیس آفیسر کیلئے انوسٹی گیشن ونگ میں کوئی جگہ نہیں ،ایس ایس پی

کرپٹ پولیس آفیسر کیلئے انوسٹی گیشن ونگ میں کوئی جگہ نہیں ،ایس ایس پی

پشاور(کرائمز رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور فیصل شہزاد کی زیر صدارت اُنکے دفتر میں ایس پی انوسٹی گیشن پشاور محمد عارف خان ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سٹی پشاور محترمہ روضیہ الطاف اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن رورل پشاور ارباب شفیع اللہ کی مو جو دگی میں انوسٹی گیشن ونگ کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کے مختلف تھا نوں کے انچارج اور تفتیشی افسران کی سیلیکشن کے لئے انٹر ویوز منعقد کئے گئے جس میں تھا نہ غربی ،تہکال ،حیات آباد ،متھرا ،ناصر باغ ،ریگی ماڈل ٹاؤن ،داؤ د زئی ،ہشتنگری ،متنی ،سربند ہ ،اور تا تا را کیلئے افسر انچارج انوسٹی گیشن اور تفتیشی افسران کا انتخاب کیا گیا اس مو قع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پو لیس افسران کو یقین دلا یا کہ انوسٹی گیشن ونگ میں تمام تعنیاتیا ں خا لصتہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیا د پر کی جائے گی نا اہل اور کرپٹ پولیس افسران کے لئے انوسٹی گیشن ونگ یں کو ئی جگہ نہیں ہے ۔اس مو قع پر دو تفتیشی افسران انسپکٹر تاج ملوک اور سب انسپکٹر ہدایت خان کو کرپشن اور نا قص تفتیش کر نے کی بنیاد پر ایک درجہ تنزلی کی سزا بھی سنائی گئی انسپکٹر تاج ملوک کو سب انسپکٹراور سب انسپکٹر ہدایت خان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹربنا دیا گیا ہے ان دونو ں افسران کو محکمانہ انکوائری میں قصور وار ثا بت ہو نے کے بعد سزا دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر