نجی بینک ریکوری افسر کے 10سالہ پرانے بنک اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر تنگ کرنے پر بینک انتظامیہ کو نوٹس بھجوا دیا

نجی بینک ریکوری افسر کے 10سالہ پرانے بنک اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر تنگ کرنے پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )شہری طاہر عزیز نے نجی بینک ریکوری افسر کے 10سالہ پرانے بنک اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر تنگ کرنے پر بینک انتظامیہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے ۔ شہری طاہر عزیز نے اپنے وکیل رضوان ذکا گل کے ذریعے فیصل بنک انتظامیہ کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ 10سالہ پرانے اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر ریکوری آفیسر جاوید نے میرے دفتر کے ماتحت عملہ کے سامنے میری تذلیل کرنا معمول بنا رکھا ہے۔ متعدد بار تقاضا کرنے کے باوجود مذکورہ ریکوری افسر جاوید نے واجب الادا رقم اور اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا تک بھی گنوارا نہیں کیا۔بنک انتظامیہ کو بذریعہ لیگل نوٹس آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس غیر مہذب اور غیر قانونی رویے پر بنک انتظامیہ پندرہ یوم کے اندر اپنی پوزیشن واضح کرے اور طاہر عزیز کو آگاہ کرے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، اس سلسلے میں بنک انتظامیہ اپنی پوزیشن واضح کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر