جیل سے رہا ہونے والے قیدی کی گمشدگی پر جواب طلب

جیل سے رہا ہونے والے قیدی کی گمشدگی پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف مظہرعالم میانخیل اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے پشاورجیل سے رہا ہونے والے قیدی کی پراسرار گمشدگی پرآئی جی جیلخانہ جات ٗ سیکرٹری ہوم اورانچارج تھانہ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز دانیال اسدچمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار یاسین اللہ اپنے چچازادبھائی عبداللہ کے ہمراہ افغانستان سے پشاورشادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے جو باقاعدہ ویزہ لے کرآئے تھے اورریگی پولیس نے عبداللہ کو حراست میں لے کردہشت گردی کے مقدمے میں گرفتاری ظاہرکی اورپشاورہائی کورٹ نے 28اکتوبر2016ء کو اسے ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کئے اورجب عدالت سے رہائی کاپروانہ جیل پہنچاتو درخواست گذار کو پہلے ہی محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنی تحویل میں لے کرگئے تھے لہذارٹ پٹیشن منظورکرکے محبوس شہری کی بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر