لوٹ مار اور کرپشن کا دور ہمیشہ کیلئے گزر چکا ہے ، شکیل ایڈوکیٹ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے مالاکنڈمیں تمام بھرتیاں صرف اورصرف میرٹ پرہوئی کیونکہ ہم نہ خودکرپشن کریں گے اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے سابقہ دورحکومت میں لوگ ملازمت کیلئے بھینس اورگائے فروخت کرتے تھے اب بھی مالاکنڈمیں درجنوں متاثرین ہیں جن سے ملازمت کے نام پرپیسے وصول کی گئی ہے اورملازمت نہیں دی گئی ہے ان خیالات کاا ظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزاپنے رہائش گاہ پرمختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں تمام بھرتیاں میرٹ پرہوئی ہے کیونکہ ہم نے کرپشن کے تمام دروازے بندکردئے ہیں انہوں نے اپنے جیبوں کوبھرنے کیلئے مالاکنڈڈویژن سے لاکھوں لوگوں کودربدرکیاتھااب پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ازاد گھومتے پھرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریکارڈکرپشن کی وجہ سے سابقہ حکمران اج بھی عوام کاسامنا نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ عوام ملک سے کرپشن اورچوروں لٹیروں کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں۔