،قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ رقم اور آلات برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قمار بازی کے آڈے پر چھاپہ لگا کر 04قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق آفسران بالا کو عوام کی طرف سے باربار شکایات موصول ہو رہی تھی کہ سٹی سرکل کے تھانہ فقیر آباد کے قریب قمار بازی کے آڈے قائم ہیں ۔ جس میں ہر وقت قمار بازی کی محفلیں سجی ہوتی ہیں اسکی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہوتے رہتے ہے ۔جس پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی ،ایس ایچ اوتھانہ فقیر آباد بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیموں نے بھیٹک آزاں زبیح اللہ واقع رشید آباد پر چھاپہ ما کر 04قمار بازوں(1) زر گل (2)زبیح اللہ (3) نہارعلی (4)حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جن کے قبضے سے آلات قمار بازی 1عدد تاش اور داؤ پر لگی رقم مبلغ 15500روپے برآمد کر کے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہیں ۔