روسی سفارتکار پیٹر پولشیکوف کی گھر سے لاش برآمد

روسی سفارتکار پیٹر پولشیکوف کی گھر سے لاش برآمد
روسی سفارتکار پیٹر پولشیکوف کی گھر سے لاش برآمد

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی سفارتکار پیٹر پولشیکوف کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سفارتکار پیٹر پولشیکوف اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں جن کی موت پر اسرار طور پر سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے ۔

میکسیکو میں آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے ، 27افراد ہلاک ، متعدد زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹر پولشیکوف کے کمرے سے گولی کے 2خول اور باتھ روم کے سنک کے نیچے سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔واقعے کے وقت سفارتکار کی اہلیہ گھر میں ہی موجود تھی مگر وہ محفوظ ہیں ۔۔ روسی میڈیا کے مطابق پولشیکوف کی موت کی وجوہات واضح نہیں ہے تاہم تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پیٹر پولشیکوف روسی وزارت خارجہ کے لاطینی امریکا شعبہ میں سینئر اہلکار تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز ترکی میں روسی سفیر آندرے کارلوف کو سیکیورٹی پر مامور آفیسر نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا اور اب اگلے ہی روسی روسی سفارتکار کی لاش برآمد ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔