وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی ملاقات ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی ملاقات ، دہشتگردوں ...
وزیر اعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کی ملاقات ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا جبکہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور آئندہ اجلا س جلد بلانے پر بھی مشاوت ہوئی ۔

روسی سفارتکار پیٹر پولشیکوف کی گھر سے لاش برآمد

ترجما ن وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کراچی میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر کو چارج سنبھالنے پر میارکباد بھی دی ۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ”کراچی کے امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور کسی کو امن تباہ کرنے نہیں دیا جائے گا “۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہم نے اداروں کے درمیان تعاون کو مستحکم کیا ہے ۔

مزید : کراچی