ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست منظور

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست منظور
ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست منظور

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی ہے جس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعرات کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔ ایان علی نے درخواست منظوری کے بعد اضافی دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں