ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا

ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ...
ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھی پاکستان میں قیام کرنے پر بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پذیر بھارتی شہری ریحان الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

میکسیکو میں آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے ، 29افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، امدادی کاموں کیلئے فوج طلب

ذرائع کے مطابق عدالت نے بھارتی شہری کو ساڑھے تین ماہ کی سزا سنائے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ریحان الرحمان ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں ٹھہرا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے سزا مکمل ہوتے ہی بھارتی شہری کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں