تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال سے میری حیثیت کو تسلیم نہیں کیا: سپیکر نے گلہ کر ہی دیا

تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال سے میری حیثیت کو تسلیم نہیں کیا: سپیکر نے گلہ کر ہی ...
تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال سے میری حیثیت کو تسلیم نہیں کیا: سپیکر نے گلہ کر ہی دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بالآخر منگل کے روز یہ شکوہ کر ہی دیا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے ان کی حیثیت تسلیم نہیں کی۔ وہ تحریک انصاف کے اسد عمر کو موضوع پر بولنے کی تاکید کر رہے تھے تو اس دوران دونوں کے درمیان اس بارے میں مکالمہ ہوا۔ اسد عمر نے کہا میں آپ کے منصب کی عزت کی خاطر بول رہا ہوں۔ ایاز صادق نے کہا مجھے عزت اللہ دیتا ہے آپ فکر نہ کریں۔ اسد عمر نے کہا میں نے آپ کی نہیں آپ کے منصب کی بات کی ہے۔ ایاز صادق نے کہا میرے منصب کو بھی عزت اللہ ہی بخشتا ہے، آپ نے ویسے بھی ساڑھے تین سال سے مجھے تسلیم نہیں کیا۔

مزید : اسلام آباد