کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے تیمور کی آمد

کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے تیمور کی آمد
کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے تیمور کی آمد

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹارز کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں آج صبح ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپوراورسیف علی کے ہاں آج صبح ممبئی کے اسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کا نام “تیمورعلی خان پٹودی”رکھا گیا ہے۔

’’میں ہوں دلیپ کمار ۔ ۔ ۔ دوسری قسط ‘‘

بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف اورکرینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کوآپ سب سے شئیرکرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں جب کہ ہم مداحوں کے بھی شکرگزارہیں جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اس حوالے سے کرینہ کپورکے والد رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ ہم بچے کی پیدائش پربہت خوش ہیں جب کہ کرینہ اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی فنکاروں کی جانب سے کرینہ اورسیف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرنے دلچسپ اندازمیں خوشی کا اظہارکیا۔

مزید : تفریح