اسرائیل نے حلب میں زخمی ہونے والے پناہ گزینوں کے علاج کے لیے غورشروع کردیا
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کے شہر حلب میںخانہ جنگی کے دوران زخمی ہونے والے پنا گزینوں کو اپنے ملک لا کر علاج کرانے کے لیے غور کر رہا ہے۔اس سے قبل بھی گزشتہ تین سالوں کے دوران شام میں خانہ جنگی سے زخمی ہونے والے افراد کو محتاط انداز میں اسرائیل کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کے لیے لا یا گیا ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم حلب میں زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو لینے کے لیے تیار ہیں اور زخمی مردوں کو بھی علاج کے لیے اسرائیل آنے کی اجازت ہے لیکن وہ جنگجو نہ ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حلب میں زخمی ہونے والے افراد کو اسرائیل کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کریں گے جیسا کہ ماضی میں بھی ہزاروں شامی پنا گزینوں کا علاج کیا جا چکا ہے ۔
نیب نے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹر سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی
غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے بتا یا کہ انہوں نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ حلب میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات دینے کے لیے راستے تلاش کیے جائیں۔
بھارت : 6 ارب سے زائد کے اثاثے 11 کروڑ کا سونا رکھنے پر ”چائے والا“ گرفتار