پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں 9ویں پوزیشن پر آگئیں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں 9ویں پوزیشن پر آگئیں
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں 9ویں پوزیشن پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی ڈراموں میں شانداراداکاری کرکے خوب داد حاصل کی اوراب اداکارہ جلد ہی بالی ووڈ میں اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “رئیس” میں ڈیبیو کرتی بھی نظرآئیں گی لیکن اب ایک قدم اورآگے بڑھتے ہوئے اداکارہ نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں بھی جگہ بنالی ہے۔

کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں ننھے تیمور کی آمد

برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی“ کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناو¿ کے لیے ایک سروے کرایا گیا، سروے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں نویں نمبرپرجگہ بنائی ہے جب کہ ماہرہ فہرست میں واحد پاکستانی بھی ہیں۔فہرست میں پہلے نمبرپراداکارہ دپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی دھرشتی شرما جب کہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں نمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -