ابتدائی مرحلے میں مسلح افواج ، ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا نمائندوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

ابتدائی مرحلے میں مسلح افواج ، ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا نمائندوں کو اسلحہ ...
ابتدائی مرحلے میں مسلح افواج ، ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا نمائندوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

  

خیبرایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایاکہ ابتدائی مرحلے میں مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اسلحہ لائسنس کے اجراءکا فیصلہ کرلیا ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان کی مسلح افواج ، ریٹائرڈ فوجی ، اور ارکان پارلیمنٹ،بیوروکریسی اور میڈیا کے نمائندوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے جن کی جان کو خطرہ ہے ۔

مچنی چیک پوسٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ نے بتایاکہ دہشتگردی کیخلاف 90فیصد جنگ جیت چکے ہیں ، 10فیصد باقی ہے اور اس کی وجہ دہشتگردوں کا سرحد پار چلے جانا ہے ۔ اُنہوں نے ایف سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایف سی پاک فوج اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے ، دنیا میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں کم ہورہی ہے ۔

مزید : قومی