شارجہ میں الیکٹرانکس کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات ،تین پاکستانی گرفتار
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )شارجہ میں پولیس نے کمرشل دوکانوں کو لوٹنے کے الزام میں تین پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شارجہ انڈسٹریل ایریا میں الیکٹرانکس کی دوکان سے ڈکیتی کی شکایت موصول ہوئی جس پر فرنزاک ایکسپرٹس ،پیٹرول اہلکاروں اور کرائم سین ایکسپرٹس نے موقع واردات سے فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کیے ۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی۔پولیس نے ان افراد کے گھر پر چھا پہ مار کر ڈکیتی میں لوٹے گئے کئی سمارٹ فونز ،لیپ ٹاپس اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان برآمد کیا ۔شارجہ پولیس کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ 2017تک چوری کی وارداتوں میں 80فیصد تک کمی لائی جائے گی ۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر چوری کی وارداتوں میں کمی ممکن نہیں ہے جنہیں مشکوک شخص دیکھنے کی صورت میں پولیس کو اطلاع دینی چاہیے ۔
بولیویا کی حکومت نے گزشتہ ماہ ہونے والے طیارہ حادثے کا ذمہ دار پائلٹ اور ائیر لائن کو قرار دے دیا