حکومت نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو پی آئی اے کا قائم مقام چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو پی آئی اے کا قائم مقام چیئرمین ...
حکومت نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو پی آئی اے کا قائم مقام چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو پی آئی اے کا قائم مقام چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کا قائم مقام چیئرمین تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھی عرفان الہیٰ کو عہدہ سونپنے کی منظوری دے دی ہے ۔

بھارتی اداکار دھرمیندر کی طبعیت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل

یاد رہے 7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حویلیاں کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت 47افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ اس واقعے کے بعد12 دسمبر کو چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔طیارہ حادثے کے بعد وہ شدید دباﺅ کا شکار تھے ۔

مزید : قومی