جسٹس مظہر عالم کو سپریم کورٹ کا جج ، جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری

جسٹس مظہر عالم کو سپریم کورٹ کا جج ، جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائی ...
جسٹس مظہر عالم کو سپریم کورٹ کا جج ، جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مظہر عالم کاکا خیل کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دید ی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ جسٹس مظہر عالم کاکا خیل کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کر دیا گیاہے ۔دونوں ججز کو تعینات کرنے کی سفارش سپریم جوڈیشل کمیشن نے بھجوائی تھی ۔

مزید : قومی