امپائر سے بد تمیزی کرنے پر احمد شہزاد کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اپنی پرفارمنس سے زیادہ سیلفی لینے کے ہنر اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انہیں پہلے بھی ٹیم سے باہر کیا گیا تھا اور اسی بنا پراب انہیں جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا لیکن ٹیم سے باہر رہ کر بھی انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔ پہلے عمر اکمل کے ایک کے بعد ایک کارنامے سامنے آتے رہے لیکن اب سیلفی کنگ احمد شہزاد بھی اپنے رویے کے باعث جرمانہ کرا بیٹھے ہیں۔
’اگر علاج خاتون ڈاکٹر کرے تو مریض کے بچ جانے کے امکانات۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ کوئی بھی یقین نہ کرپائے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میچ کے دوران احمد شہزاد نے آؤٹ دیے جانے پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد امپائر نے ان کی شکایت کردی۔ امپائر سے بد تمیزی کرنے پر کرکٹر احمد شہزاد کو پی سی بی کی جانب سے 20 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔