بلوچ عوام کا مطالبہ ہے غیر ملکیوں کو نکالا جائے،ہم صرف پاکستانیوں کی مردم شماری چاہتے ہیں: میرحاصل بزنجو

بلوچ عوام کا مطالبہ ہے غیر ملکیوں کو نکالا جائے،ہم صرف پاکستانیوں کی مردم ...
بلوچ عوام کا مطالبہ ہے غیر ملکیوں کو نکالا جائے،ہم صرف پاکستانیوں کی مردم شماری چاہتے ہیں: میرحاصل بزنجو

  

اسلا آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)صدر نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کا مطالبہ ہے کہ غیر ملکیوں کو نکالا جائے ہم صرف پاکستانیوں کی مردم شماری چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو کا نیوز کانفرنس کے دوران محمود اچکزئی پر تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور ہماری سیاست الگ الگ ہے،ہماری پارٹی نے ہمیشہ پاکستانیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے لیکن ایک پارٹی کے سربراہ نے اپنے ملک کے عوام کو پس پشت ڈالتے ہوئے حکومت سے افغانیوں کی شہریت کا مطالبہ کیا ہے جو کہ اپنے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مردم شماری کو روکا جائے ، ہم صرف پاکستانیوں کی مردم شماری چاہتے ہیں کیونکہ ملک میں غیر ملکیوں کی موجودگی کے باعث شفاف مردم شماری ناممکن ہے اور ان کی موجودگی پاکستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، یہی وجہ ہے کہ بلوچ عوام غیر ملکیوں کو نکالنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید : اسلام آباد