خودکشی کی کوشش کرنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر

خودکشی کی کوشش کرنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرنوالہ میں خودکشی کی کوشش کرنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسمامہ نمبر کم آنے پر والد کے سخت رویے سے دلبرداشتہ تھا ،ماہانہ ٹیسٹ میں نمبر کم آنے پر اسمامہ کے والد نے اسے گھر سے بھی نکال دیا تھا ،ایک روز قبل وہ بستے میں پستول ڈال کر بھی سکول لایا تھا اور وہ پستول اس کے ساتھی طالبعلم نے دیکھ کر لی تھی جس پر اس نے ساتھی کو اس سے متعلق شکایت نہ کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں تھیں ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے اسمامہ کی کلاس ٹیچر سگی پھوپھی ہیں۔واضح رہے کہ کہ چھٹی جماعت کے اسمامہ نے کلاس روم میں خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

مزید : گوجرانوالہ